انتخابات 2018ء میں ہونگے اور آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی ‘ رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کا ستیا ناس کرنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کارنامہ سر انجام نہیں دیا ‘ انٹر ویو

اتوار 19 نومبر 2017 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2018ء میں ہوں گے اور آئندہ بھی مسلم لیگ (ن) حکومت بنائے گی ،عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے اپنی سیاست کا ستیا ناس کرنے کے علاوہ کوئی قابل ذکر کارنامہ سر انجام نہیں دیا ۔ ایک انٹر ویو میں ا نہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی مل کربھی (ن) لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ۔

دونوں جماعتوںکے پاس تمام حلقوں میں کھڑے کرنے کیلئے امیدوار ہی نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ میں توڑ پھوڑ کا واویلا کرنے والے اچانک کہاں غائب ہو گئے ہیں ۔(ن) لیگ نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور عام انتخابات میں نواز شریف ہی پارٹی کی قیادت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی والے کارکردگی کے اعدادوشمار پر جہاں چاہیں مناظرہ کرلیں انہیں منہ کی کھانا پڑے گی ۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اور پہلے سے زیادہ اکثریت سے جیتیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں حکومت بنانے کے خواب دیکھنے کی بجائے خیبر پختوانخواہ کی فکر کرے ۔

متعلقہ عنوان :