اسلام آباد ، کھنہ پویس نے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

اتوار 19 نومبر 2017 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) تھانہ کھنہ پویس نے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی واردتوں میں ملوث گروہ کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن اور موٹر سائیکل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے، ملزمان نے اسلام آباد ہائی وے اور گرد ونواح میں موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل چھینے کی وارداتوںکا انکشاف کیا۔

تفصیلات کی مطابق ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ایس پی رورل سید مصطفی تنویر نے جرائم پیشہ عناصر بالخصوص سٹریٹ کرائم ،ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی ادریس راٹھور کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کھنہ انسپکٹرعابد اکرام ،اے ایس آئیز افتخار علی ،ساجد محمود ،محمداجمل ، ہیڈ کنسٹیبل محمد نصیر ،سرفراز ناصر ،نصراللہ، ناظم علی دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم دی،پولیس ٹیم نے زرائع کی اطلاع پر تھانہ کھنہ کے علاقہ پنڈوریاںسے سٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ستی گینگ کے 03ملزمان جن میں شوکت ولد موسم خان 2محضرت اللہ ولد عبدالرحمن ،3دولت خان ولد عبدالمنان شامل ہیںکو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ گروہ ڈکیتی کی واردات کرنے کا پرگرام بنا رہا تھا۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں4مقدمات درج کر لیئے گئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اسلام آباد ہائی وے اور گردونواح میں موٹر سائیکل پر ڈکیتی،سٹریٹ کرائم کی وارداتیںکرتے تھے۔

ملزمان سے چھینا گیا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں جن کو جلد ہی گرفتار کر لیا جا ئے گا،ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پرتعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیئے تمام تر ضروری اقدامات برئوے کار لائے جائیں۔ایسے افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

متعلقہ عنوان :