بچوں کے حقوق کے تحفط کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے، انہیں ملک کے لئے مفید اور معاشرے کا سود مند شہری بنانے کے لئے معیشت، تعلیم، صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں

صدر مملکت ممنون حسین کا بچوں کے عالمی دن پر پیغام

اتوار 19 نومبر 2017 17:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ اپنے بچوں کے حقوق کے تحفط کے لئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے، انہیں ملک کے لئے مفید اور معاشرے کا سود مند شہری بنانے کے لئے معیشت، تعلیم، صحت اورتحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہجیسا کہ پاکستان 20 نومبر کو بچوں کے عالمی دن کو منانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ شامل ہے ، ہم اپنے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہیں۔صدر نے زور دیا کہ بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سیآج ہمیں اپنے مذہب کے احکامات اور آئین میں بھی مقرر کردہ بچوں کے ذمہ دارانہ احکامات کو یاد رکھنا چاہئے، پاکستان بچوں کے حقوق کے تحفظ اور فروغ کیلئے سب سے صف اول میں ہے،اس کے لئے حکومت نے بچوں کی بہتر معیشت، تعلیم، صحت , دیکھ بھال اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام ہمارے بچوں کی دیکھ بھال، تحفظ اور ترقی کے مقدس کام کر نے کی حوصلہ افزائی کر تا ہے، ہماری مذہبی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق، حکومت بچوں کی حفاظت اور ترقی کی ضرورت سے واقف ہے، جو ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے، اسلامی جمہوریہ کے طور پر، ہم بچوں کے بہترین مفادات کو فروغ دینے اور انہیں برابر مواقع تک رسائی فراہم کرنے کے ذمہ دار ہیں، ہم اپنے بچوں کو ایک سازگار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا اعادہ کر تے ہیں کہ انہیں ملک کے مفید اور عالمی برادری کے لئے ثمر آور شہری بننے کے قابل بنائیں گے، ہماری ریاستی پالیسیوں میں بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری ہے،بچوں کے حقوق کی حفاظت اور برابر مواقع فراہم کرنے کے لئے عوامی اور نجی اداروںکے درمیان مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، لہذا والدین، اساتذہ، سول سوسائٹی کے ارکان، این جی او، رضاکاروں، بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں، میڈیا اور کارپوریٹ شعبوں کو بچوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے تخلیقی کردار ادا کریں۔

میں فوجداری قانون (دوسری ترمیم) ایکٹ، 2016 کو فروغ دینے کے لئے وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کرنا چاہوں گا، جس میں واضح طور پر بچوں کے خلاف جرائم, بشمول جنسی تشدد اور انسانی اسمگلنگ, کی سخت سزا دی جاتی ہے، میں بچوں کے حقوق پر قومی کمیشن کو فروغ دینے کے لئے بھی وزارت انسانی حقوق کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں۔صدر نے کہا کہمیں غیر سرکاری تنظیموں کی بھی تعریف کرتا ہوں کہ وہ بچوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ متعلقہ مسائل کو اجاگر کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ وہ اس اہم مشن کو اسی حوصلہ افزائی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔ اللہ ہمیں اس عظیم سبب میں کامیابی نوازے ۔

متعلقہ عنوان :