چین، آگ لگنے سے 19افراد ہلاک، 8زخمی ، پولیس نے تحقیقات شروع کردی

اتوار 19 نومبر 2017 17:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں آگ لگنے سے جھلس کر 19افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے ۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی دارالحکومت بیجنگ کے ضلع جنوبی ڈیکنگ میں اچانگ آگ بھڑکنے سے جھلس کر 19افراد ہلاک اور8زخمی وہگئے ۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی جبکہ چند مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔ آپ پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا تھا ۔ لاشوں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ آگ سے ہلاکتوں کا رجحان چین میں بڑھتا جا رہا ہے ۔ گزشتہ ستمبر میں بھی آگ سے جھلس کر 11افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :