چین، سیاحوں کی تعداد میں 57.1 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

سیاحت کے فروغ کیلئے چینی میڈیا ،آن اور آف لائن پروموشنل پروگرامز نے کردار ادا کیا،چینی سیاحتی ترقیاتی کمیشن

اتوار 19 نومبر 2017 17:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) چین میں سیاحوں کی تعداد میں 57.1فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چین میں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ 50ممالک سے براہ راست راستوں کی وجہ سے ممکن ہوا، چین نے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے اور آن لائن اور آف لائن پروموشنل سرگرمیوں کو منظم کرنے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی سیاحتی ترقیاتی کمیشن کے نائب سربراہ زونے گفتگو کے دوران بتایا کہ چین میں سیاحوں کی تعداد 887,000تک پہنچ گئی ہے جو کہ گذشتہ سال کی نسبت 57.1فید زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ سفری سہولیات اور روس، قازقستان، کوریا جمہوریہ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک سے منسلک 50 براہ راست ہو ائی راستوںسے ممکن ہوا ہے۔ دسمبر میں یہ تعداد ایک ملین سے تجاوز ہونے کی توقع ہے۔ چین نے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے اور آن لائن اور آف لائن پروموشنل سرگرمیوں کو منظم کرنے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔

متعلقہ عنوان :