لاہورسے کروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکا م بنادی گئی،پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

اتوار 19 نومبر 2017 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) واہگہ ریلوے اسٹیشن پرکروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو واہگہ ریلوے اسٹیشن پرلاہورسے بھارت جانے والی مال گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن قیمت ڈھائی کلوگرام ہے جومال گاڑی میں پڑے فرنیچرمیں چھپائی گئی تھی۔ حکام نے مال گاڑی میں منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :