خیبرپختونخوا میں بے روزگاری اور تشدد واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، ریحام خان

عائشہ گلالئی سے کوئی تعلق نہیں،کسی نے دیوسائی لانے کا وعدہ کیا تھا، جو وفا نہ ہو، کے پی کے حکومت ووٹ بینک دباو کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی، صوبے میں تعلیم کی کمی،جی کارکن ریحام خان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 17:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) سماجی کارکن ریحام خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ووٹ بینک کے دباو کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی، صوبے میں تعلیم کی کمی، بے روزگاری اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔پشاور میں یتیم بچوں کے ادارے آغوش میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بچے غیر محفوظ ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں تعلیم کی کمی اور بے روزگاری ہے ، صوبائی حکومت ووٹ بینک کے دباو کی وجہ سے ویمن پروٹیکشن بل پاس نہیں کروا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کی بے حرمتی کے واقعے کا وزیراعلی کو فوری نوٹس لینا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن ، اثاثے چھپانے اور ٹیکس نہ دینے والے تمام افراد کے خلاف یکساں کاروائی ہونی چاہئے۔ ریحام خان نے کہا عمران کے گھر سے نکلنے کے بعد انہوں نے اپنا وقت فلاحی کاموں کے لئے وقف کردیا ہے۔