Live Updates

عمران خان خود کسی کے کٹھ پتلی ہیں،مریم نواز

کیاعمران خان کوشاہد خاقان عباسی کو نوازشریف کی کٹھ پتلی کہنے کیلئے ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہی مریم نوازکا ٹویٹ

اتوار 19 نومبر 2017 17:10

عمران خان خود کسی کے کٹھ پتلی ہیں،مریم نواز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو کٹھ پتلی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ کیاعمران خان کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نوازشریف کی کٹھ پتلی کہنے کے لئے ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہی ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے مترادف ہے کیا آپ کو آج یہ ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے ۔


Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات