عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر ضلعی پولیس سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی، ڈی پی او

اتوار 19 نومبر 2017 17:01

اوکاڑہ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور قانون پوری طرح متحرک ہے کسی بھی شر پسند کو شرارت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے عید میلادالنبی ﷺ کی آمدکے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز موجود تھے۔ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ محرم الحرام اور چہلم حضر ت امام حسین ؑکی طرح عید میلاد النبی ﷺکے موقع پر ضلعی پولیس سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی اورسیکیورٹی ڈیوٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،عید میلاد النبی ﷺکے جلوس کی سیکیورٹی تین حصار پر مشتمل ہوگی ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ،دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں ہم سب ایک ہیں ایک اللہ کے ماننے والے اور ایک نبیﷺ کے پیر و کا رہیں،یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حا صل کیا گیا اور ہمیشہ قائم ودائم رہے گا، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ، کسی بھی قسم کی غیر اخلاقی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی، لائوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوکاڑہ شہر بلاشبہ پرامن ڈسٹرکٹ ہے یہاں کی عوام نے ہمیشہ ہر تہوار پر مثبت کر دار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :