9ملین کی لاگت سے ضلع اوکاڑہ کے 159 دیہاتوں کواب تک بجلی فراہم کی جا چکی ہے،نعمان احمد بھٹی

اتوار 19 نومبر 2017 17:01

اوکاڑہ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) وزیر اعظم سکیم کے تحت چیف ایگزیکٹو لیسکوسید واجد علی کاظمی کی ہدایات پر مالی سال 2016-17 کے دوران 131.09ملین کی لاگت سے ضلع اوکاڑہ کے دور دراز علاقوں کے 159 دیہاتوں کواب تک بجلی کی فراہمی سے روشن کیا جا چکاہے جبکہ پروگرام کے مطابق 31دسمبر 2017تک انشاء اللہ 55.06 ملین کی لاگت سے ضلع اوکاڑہ کے مزید 81 دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی سے روشن کردیا جائے گا۔

یہ انکشاف ایکسین کنسٹرکشن واپڈا اوکاڑہ نعمان احمد بھٹی نے اے پی پی سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ایکسین کنسٹرکشن نعمان احمد بھٹی نے مزید تفصیلات سے بتایا کہ مالی سال 2016-17 کے دوران ضلع اوکاڑہ کے 159 جن میں حلقہ این اے 143 کی 77 دیہاتوں کو 67.09 ملین ،حلقہ این اے 146 کے 29 دیہاتوں کو 22 ملین جبکہ حلقہ این اے 147 کے 53 دیہاتوں کو 42 ملین کی لاگت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔انھوں نے بتایا کہ31 دسمبر 2017 تک بجلی کی فراہمی کے لئے 81دیہاتوں جن میں 2.06 ملین کی لاگت سے حلقہ این اے 145 کے تین اور 52.403 کی لاگت سے حلقہ این اے 147 کی78 دیہاتوں کو بجلی سے روشن کرنے کیلئے واپڈا کے انتہائی مہارت رکھنے والے ملازمین سیفٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم سکیم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ عنوان :