برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اپنا پہلا برقی ٹرک کو متعارف کرایا

ٹرک ٹیسلا سیمی ایک بار چارج میں پانچ سو کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے،کمپنی کا دعویٰ

اتوار 19 نومبر 2017 17:00

برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اپنا پہلا برقی ٹرک کو متعارف ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے اپنے پہلے برقی ٹرک کو متعارف کرایا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیسلانے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ نیا برقی ٹرک سڑکوں کے بادشاہ یعنی ڈیزل سے چلنے والے ٹرکوں کے لیے ایک چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیسلا نے دعویٰ کیا کہ ٹرک ٹیسلا سیمی ایک بار چارج میں پانچ سو کلومیٹر تک سفر کر سکتا ہے،ٹیسلا کا کہنا تھا کہ اس ٹرک کی کمرشل بنیادوں پر تیاری 2019 میں شروع ہو جائے گی۔

ٹرک صفر سے 60 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ صرف بیس سیکنڈ میں پہنچ سکتا ہے اور 36 ہزار 287 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے،ٹیسلا کی لاس اینجلس میں واقع فیکٹری میں بات کرتے ہوئے ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلن مسک نے کہا کہ یہ کسی بھی ایسے ٹرک کی طرح کا نہیں ہو گا جو آپ نے کبھی چلایا ہو گا۔ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹیو ایلن مسک نے غیر متوقع طور پر برقی ٹرک نے ایک کار روڈسٹر بھی متعارف کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :