پولیس کا کرمنلز کے خلاف ریکارڈ ایکشن، 20پولیس مقابلے ، خطرناک ملزمان کے خلاف آپریشن و دیگر کاروائیاں

�لزمان کوگرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ، منشیات ، مضر ِ صحت گٹکا، مین پوری، گاڑیاں ، آلاتِ قمار بازی اور دیگرسامان برآمدکرلیا

اتوار 19 نومبر 2017 16:40

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ضلع ٹنڈوالہ یار پولیس کا کرمنلز کے خلاف ریکارڈ ایکشن، 20پولیس مقابلے ، خطرناک ملزمان کے خلاف آپریشن و دیگر کاروائیاں، مجموعی 1775ملزمان کوگرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ ، بھاری مقدار میں منشیات ، مضر ِ صحت گٹکا، مین پوری، گاڑیاں ، آلاتِ قمار بازی اور دیگرسامان برآمدکرلیاہے۔

ایس ایس پی ضلع ٹنڈو الہیار شاہ جہان خان نے جرائم پیشہ کے خلاف کاروائی کی اندرونِ سندھ تاریخ رقم کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ٹنڈوالہیار شاہ جہان خان نے اپنی تعیناتی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک گینگ سمیت، ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گینگز، اغواء برائے تاوان، موٹر سائیکل و کار لفٹر گروہوں، مفرور و اشتہاری ملزمان اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف مسلسل کاروائیوں میں گزشتہ (730)دنوں میں مجموعی ایک ہزار 75ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

جن میں 10بڑے گینگ پکڑے ۔ 20پولیس مقابلے ہوئے ، مقابلے میں مارے اور پکڑے جانے والے ایسے ملزمان بھی شامل ہیں جن پر حکومت کی جانب سے زندہ یا مردہ گرفتاری پر انعام مقرر تھا۔ کاروائیوں میں 96کرمنلز، 2اغواء میں ملوث ملزمان، 34بد نامِ زمانہ ڈکیت، 22سندھ کے انتہائی مطلوب کار و موٹر سائیکل لفٹر ملزمان، چوری و نقب زنی میں ملوث 433ملزمان کو گرفتار کیا۔

جبکہ جوا و سٹہ کے 6مقدمات میں 56جواری سٹوری پکڑے گئے۔ متفرق و سنگین مقدمات میں مفرور و اشتہاری مجموعی 1132ملزمان گرفتار کیء۔ مقابلوں کے دوران اغواء اور سنگین مقدمات میں ملوث 2ملزمان مارے گئے۔ مذکورہ کاروایئوں کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ ، 2کلاشنکوف، 2رائیفل، 11شارٹ گن و رپیٹر، 63پستول، 3ریوالور، سینکڑوں کارتوس، 67میگزین، منشیات میں 118کلو گرام چرس، 10ہزار 990لیٹر شراب، 120پوائنٹ ، 200کلو گرام بھنگ، 298گرام ہیروئن برآمد کی جبکہ منشیات کے 235مقدمات درج کیے گئے۔

مضرِ صحت گٹکا و مین پوری کے خلاف ایکشن میں 31ہزار 536پیکٹ مین پوری، 20ہزار 237پیکٹ گٹکا ، بڑی مقدار میں گٹکا بنانے کا ساز و سامان برآمد کیا اور گٹکا و مین پوری کے خلاف 157مقدمات درج کیے۔ جوا سٹہ کے 6مقدمات میں گرفتار جواری سٹوریوں سے داؤ پر لگی رقم اور آلاتِ قمار بازی برآمد کی گئی۔ کار و موٹر سائیکل لفٹر گروہوں کے خلاف ایکشن میں 4کاریں اور 14مسروقہ و چھینی ہوئی موٹر سائیکلیں برآمد کیں۔

جبکہ متفرق کاروائیوں میں 135موٹر سائیکلیں اور 5کاریں قبضہ ِ پولیس میں لی گئیں۔ مزید براں کاروائیوں میں بھاری مالیت کی پراپرٹی بھی قبضے میں لی گئیں۔ ایس ایس پی ضلع ٹنڈو الہیار شاہ جہان خان کی نگرانی میں مذکورہ مدت کے دوران ریکارڈ کامیاب کاروائیوں کو ٹنڈو الہیار پولیس کی تاریخ کی سب سے کامیاب کاروائیاں قرار دیا گیا ہے۔