قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ

آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 22نومبرشام 7بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) قومی ڈیپارٹمنٹل باسکٹ بال چمپئن شپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کی زیر صدارت مورخہ 22نومبر2017 بروز بدھ شام 7بجے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن نے ایم نسیم (کے ڈی ای) کو میڈیا کمیٹی ،محمد ارشد (بلدیہ کورنگی ) کو استقبالیہ کمیٹی اور عظمت اللہ خان (نیشنل بنک) کو رابطہ کمیٹی کا چیئر مین نامزد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :