سندھ سے پیپلز پارٹی کی اجارہ داری کا خاتمہ کرینگے، نصرت واحد

تحریک انصاف وومنز ونگ کی صدر کا میرپور خاص و دیگر اندرون سندھ کے علاقوں کا دورہ ، لیڈیز ونگ کی کمیٹی کی تشکیل، ممبر سازی کا آغاز

اتوار 19 نومبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) تحریک انصاف سندھ وومنز ونگ کی صدر نصرت واحد میر پورخاص سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں کے دورے کے بعد واپسی کراچی پہنچ گئی ۔ میر پور خاص میں انہوں نے وومنز ونگ کی کمیٹی تشکیل دیدی اور ممبر سازی مہم کا آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں علاقہ معززین ، تاجر تنظیموں کے رہنماؤں این جی اوز کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں تحریک انصاف کے منشور اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے کامیابی کے بعد سندھ میں صحت و تعلیم ، بنیادی سہولتوں، خواتین پر وڈیروں کے ظالم کے خاتمے، چرنا، ونی و دیگر فرسودہ رسومات کے سد باب، کاشتکاری سے فروغ، پختہ سڑکوں و دیگر انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے لئے انقلابی لائحہ عمر عمل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نصرف واحد نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ سے پیپلز پارٹی کی اجارہ داری کا خاتمہ کرینگے۔ وڈیروں نے مظلوم عوام کو اپنا غلام بنا رکھا ہے۔ اندرونِ سندھ میں صحت و تعلیم اور بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے۔ سول و دیگر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز ڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں اور اسپتالوں میں ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریگی اور عمران خان کے انقلابی انتخابی منشور سے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔

نصرت واحد نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام عمران خان کا ساتھ دینگے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین ہی وہ واحد رہنما ہیں جو سندھ اور ملک بھر کے عوام کی تقدیر بدلیں گے۔

متعلقہ عنوان :