جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے آمد کے موقع پر’’سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ جلسے کا انعقا د

بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت تمام اہل دنیا کیلئے مشعل راہ ہے ، عمل پیرا ہونا دنیا وآخرت میں ہماری سرخروئی کا باعث ہے، عطیہ نثار فاطمہ

اتوار 19 نومبر 2017 16:40

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جیکب آباد کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کے آمد کے موقع پر’’سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ جلسے کا انعقا دکیا گیا،اس موقع پرمہمان خصوصی ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار فاطمہ نے اپنے خطاب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے حاضرین مجلس کو بتایا کہ بلا شبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت تمام اہل دنیا کے لیے مشعل راہ ہے اور اس پر عمل پیرا ہونا دنیا وآخرت میں ہماری سرخ روئی کا باعث ہے۔

ہم از حد خوش قسمت ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت میں سے ہیں اس اعزاز پر ہم اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر یہ بجا لائیں وہ کم ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے ہم وہ سبق حاصل کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مسائل اور پریشانیاں ختم ہو کر ہماری زندگی میں آرام وسکون اور اطمینان آ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی دعوت بھی اسی نہج پر استوار ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیش کی تھی اور ہم وطن عزیز کی تمام خواتین کو دعوت دیتے ہیں کہ وہمارے دست وبازو بن کر تحریک اسلامی کا ساتھ دیں جو رنگ ونسل، مرد و زن ، زباں اور علاقہ سے ماورا ہو کر تمام عالم انسانیت کے لیے وہ پیغام لے کر آئی ہے جس پر عمل کے نتیجے میں ہمارے دکھ اور درد اور سارے مصائب ختم ہو جائیں گی اور ہمارا ملک پاکستان جو کرپشن کے گرداب میں ڈوبا ہوا ہے ،جہاں چور و ں اور لٹیرون کے لیے بڑے بڑے مناصب پر پہچنا آسان ہے ،وہ جنت کا نمونہ بن جائے ناظمہ جماعت اسلا می ضلع جیکب آباد شاہدہ اعجاز احمد میمن نے بڑی تعداد میں تمام محبان رسول صلی اللہ علیہ وسلم خواتین کی اس مقدس جلسہ میں آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت مبارکہ مختلف پہلوئوں کی حامل اور پھولوں کے ایک ایسے گلدستہ کی مانند ہے جس کے ہر پھول کا ایک ایک رنگ اور اپنی خوشبو ہے وہاں رسول صلی اللہ علیہ وسلم انکار بھی حکمت و دانائی سے خالی نہیں جس کی مثال رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا وادی طائف میں تبلیغ کے دوراں لہو لہاں ہونے کے باوجود حضرت جبرائیل علیہ السلام کو طائف کے پھاڑوں کے ملانے اور وادی کو تباہ و برباد کرنے سے وہ انکار ہے جس کی بدولت تقریبا92 سالوں کے بعد اسی وادی سے جنم لینے والے عماد الدین محمد ابن قاسم ہیں جس نے سندھ کو باب اسلام کا درجہ دلوایا اور ہم اس کی بدولت آج مسلمان ہیںتقریب میں نجمہ سومرونے نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی جب کے نظامت کے فرائض ناظمہ شہر نگینہ عبدالرسول نے انجام دیے ۔

تقریب میںنائب ناظمہ صوبہ سندھ عائشہ ظھیر، ناظمہ مالیات جماعت اسلامی سندھ عائشہ ودود سمیت دیگر ذمیداراں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :