خشک دودھ مضرصحت ہی ایک تحقیق

خشک دودھ کوغذائیت اور ذائقہ دینے کے لئے آکسیڈائزڈ کولیسٹرول شامل کیا جاتاہے جو خون کی شریانو ں کو نقصان اوردل کی بیماریو ں کا سبب بنتا ہے، تحقیق

اتوار 19 نومبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) دودھ کی ایک شکل خشک بھی ہے جو عام دودھ سے بنایا جاتا ہے جوایسے لوگو ں کے لئے کارآمد ہے جنہیں تازہ دودھ میسرنہیں مگر کیا یہ صحت بخش ہی ۔بہت سے لوگ اسکے منفرد ذائقے کی وجہ سے کھلے دودھ کے مقابلے میں ترجیح دیتے ہیں ۔لیکن اسکے خوشگوار ذائقے کے ساتھ اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں۔اس دودھ کو سربمہر کر کے طویل عرصہ تک کے لئے محفو ظ کیا جاسکتا ہے۔

خشک دودھ کا استعمال مختلف خوردنی اشیا میں بھی کیا جاتا ہے جیسے چائے، چاکلیٹس، گلاب جامن اور چم چم جیسی مٹھا ئیا ں وغیرہ۔ اسکے علاوہ شیرخوار بچوں کی غذا میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آ ئی ہے کہ اس میں زیاد ہ کو لیسٹرول اور شکر کے ساتھ غیر مناسب اسٹوریج کی وجہ سے بیکٹیریابھی جلدی داخل ہو جاتاہے ۔

(جاری ہے)

اس کو غذائیت اور ذائقہ دینے کے لئے آکسیڈائزڈ کولیسٹرول شامل کیا جاتاہے جو اسکو جلد خراب ہونے سے روکتا ہے جوکہ مضرصحت ہے۔

یہ خون کی شریانو ں کو نقصان پہنچا نے اوردل کی بیماریو ں کا سبب بنتا ہے۔یہ عام مویشیوں سے حاصل دودھ کا مثالی متبادل ہے کیو نکہ اس میں و ہی وٹامن اور معدنیات موجود ہو تی ہیں اورمشروبات میں آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔اسکا ذا ئقہ عام دودھ سے مختلف ہوتا ہے جو کچھ لو گو ں کو پسند نہیں آ تا عا م دودھ کے مقابلے میں مہنگا ہے اور جلد ہضم بھی نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :