کراچی میں ایک بار پھر تالہ توڑ گروپ سرگرم ہوگیا

شہر کے اہم ترین تجارتی مرکز بولٹن مارکیٹ میں پندرہ روز کے دوران چار وارداتیں ، تین لاکھ نقد ، اہم اشیا چرا لی گئیں

اتوار 19 نومبر 2017 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) کراچی میں تالہ توڑ گروپ ایک بارپھر سرگرم ہوگیاہے ، اہم ترین تجارتی مرکز بولٹن مارکیٹ میں 15 دنوں کے دوران 4 وارداتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔چور تالے توڑ کر لاکھوں روپے اور قیمتی اشیا لے اڑے ۔

(جاری ہے)

شہر قائد میں تالہ توڑ گروپ ایک بار پھر سرگرم ہوگیا جس کے بعد شہر کے اہم ترین تجارتی مرکز بولٹن مارکیٹ کی گارمنٹس شاپس میں پندرہ دنوں کے دوران چار دکانوں میں رات کے اوقات میں تالے توڑ کر نقب زنی دکانداروں کے مطابق گذشتہ رات چوروں نے ایک اور دکان کے تالے توڑ کر تین لاکھ روپے سے زائد نقدی اور اہم اشیا چرا لیں ۔ تاجروں کے مطابق ہر واردارت کی اطلاع پولیس کو دی گئی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :