عراقی فوج نے راوہ قصبے پرمکمل کنٹرول حاصل کرلیا

اتوار 19 نومبر 2017 16:30

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) عراقی فوج نے راوہ نامی قصبے پرمکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔فوج کے مشترکہ آپریشنز کے انچارج لیفٹیننٹ جنرل عبدالامیر راشد یاراللہ نے بتایا کہ راوہ شہر کی تمام مرکزی عمارتوں پر ملکی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جنرل یار اللہ نے کہا کہ فوجی عسکریت پسندوں کے تعاقب میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔یاد رہے کہ راوہ کو عراق میں داعش کا آخری ٹھکانا قرار دیا جاتا ہے۔ فوج کو اس آپریشن کے دوران امریکی عسکری اتحاد کے جنگی طیاروں کی مدد بھی حاصل تھی۔

متعلقہ عنوان :