سعودی عرب کے صحرائی علاقے’’ الشویمس‘‘ میں حجری نقوش کے بعض اسرار منکشف

اتوار 19 نومبر 2017 16:30

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) امریکی سائنس میگزین نے سعودی عرب کے صحرائی علاقے’’ الشویمس‘‘ میں حجری نقوش کے بعض اسرار منکشف کئے ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں ماضی میں انتہائی اہم نہر ہوا کرتی تھی۔

(جاری ہے)

سائنس میگزین کی ویب سائٹ پر واضح کیا گیا ہے کہ ایک ریتیلے پتھر پر بنے ہوئے بعض نقوش کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ وہ پتھر ماضی میں کسی دریا کے کنارے پڑے رہے ہونگے۔ اس پتھر پر قدیم حجری دور کے ایک شکاری کی تصویر دی گئی ہے جو شکار کیلئے قوس ہاتھ میں لئے ہوئے ہے اور اسکے ہمراہ 13کتے بھی ہیں۔ شکاری ہر کتے کی پہچان کیلئے خصوصی علامت بھی مرتسم کئے ہوئے ہے۔2کتے ایسے بھی نظر آرہے ہیں جنکے گلے میں پٹہ پڑا ہوا ہے۔ یہ نقوش 8 ہزار برس سے پرانے دور کے ہیں۔

متعلقہ عنوان :