گورنر مکہ آج حرمین ایکسپریس کا تجرباتی سفر کرینگے

اتوار 19 نومبر 2017 16:30

مکہ مکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل اور انکے نائب شہزادہ عبداللہ بن بندر آج (پیر 20نومبر ) حرمین ایکسپریس ٹرین کا تجرباتی سفر کرینگے۔

(جاری ہے)

گورنرنے کے اپنے ٹویٹ اکائونٹ پر بیان میں واضح کیا کہ ٹرین مکہ اور جدہ کا تجرباتی سفر کرے گی۔اس موقع پر جدہ ساحل سمندر کے نئے منصوبے جے ڈبلیو کا بھی افتتاح کیا جائے گا جبکہ نائب گورنر مکہ نئے انٹرنیشنل کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیں گے جس کا افتتاح رمضان المبارک میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :