یوپی میں روزانہ 100کے قریب سڑک حادثات میں 53 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں،رپورٹ

اتوار 19 نومبر 2017 16:30

لکھنئو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) بھارتی ریاست یوپی میں روزانہ 100کے قریب سڑک حادثات میں 53افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ضلع روڈ سیفٹی کمیٹی ڈی ایم کی سربراہی میں دیدی گئی ہے۔ 2016ء کے اعدادوشمار کے مطابق61 ہزار235سڑک حادثات ہوئے۔

(جاری ہے)

ان میں 19 ہزار320افراد ہلاک اور 25ہزار96 افراد زخمی ہوئے۔ سپریم کورٹ کی کمیٹی برائے روڈ سیفٹی نے بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ریاستی حکومت نے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔ پرنسپل سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے سڑک کی سیکیورٹی کے تحت کم از کم 10فیصد سڑک حادثات کو کم کرنے کیلئے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :