کانپور میں چوروں کو مسافروں کے سامان پر ہاتھ صاف کرنے کا اچھاموقع مل جاتا ہے،پولیس

اتوار 19 نومبر 2017 16:30

کانپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) بھارتی شہر کانپور میں سردیکے دوران کہر کے باعث ریل گاڑیاں شہر سے باہر ہی روک دی جاتی ہیں یاکبھی کبھار اسٹیشن پر دیر تک کھڑی رہتی ہیں جس سے چوروں کو مسافروں کے سامان پر ہاتھ صاف کرنے کا اچھا خاصہ موقع مل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جی آر پی نے ایسے شاطر چوروں اوربدمعاشوں کیخلاف مہم چلارکھی ہے۔ انسپکٹر رام موہن رائے نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ سٹی سائڈ پل کے قریب گشت پر تھے کہ ایک مشتبہ نوجوان بھاگنے لگا۔شک کی بنیاد پر ایس آئی امیت پانڈے اور دیگر پولیس اہلکاروں نے اسے پکڑلیا۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ رات کے وقت مسافروں کو نشانہ بناتاہوں۔پولیس نے اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :