کنٹرول لائن پر بھارتی حکومت نے محدود جنگ شرو ع کررکھی ہے۔جس سے آئے روز کشمیر ی عوام شہید ہورہے ہیں۔عالمی برادری اس بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کانوٹس لے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر چودھر ی پرویز اشرف کا برطانوی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

اتوار 19 نومبر 2017 16:10

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر وسابق وزیرحکومت چودھر ی پرویز اشرف نے کہاہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی حکومت نے محدود جنگ شرو ع کررکھی ہے۔جس سے آئے روز کشمیر ی عوام شہید ہورہے ہیں۔عالمی برادری اس بلااشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر میں ہونیوالے مظالم کانوٹس لے ۔

وہ آج یہاںبرطانیہ سے آئے ہوئے وفد کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس تقریب میں چودھری علی مرتضی،چودھری خالد ، راجہ ہارون،چودھری ندیم خان، مرزا غضنفر ، حاجی بشیر شامل تھے۔چودھری پرویزاشرف نے کہاکہ بھارتی لابی برطانیہ میں پاکستان کیخلاف جس طرح کام کررہی ہے ۔ کشمیری تارکین وطن اس کاموثر جواب دینے کیلئے مزید کا م کریں۔

(جاری ہے)

مسئلہ کشمیر برطانیہ کاپیداکردہ ہے۔لہذا برطانیہ کافرض بنتا ہے کہ اس مسئلہ کو حل کرانے میں اپنا کرداراداکرے۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں آباد کشمیری تارکین وطن پاکستان کے سفیر کادرجہ رکھتے ہیں۔وہ برطانیہ میں تحریک آزادی کواجاگر کرنے کیلئے مزید بہترکام کریں۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی حکومت نے اپنے تمام ترمظالم ڈھانے کے باوجود تحریک آزادی کو دبانے میںناکام ہوچکا۔

اب اس نے بیرون ممالک میں خاص کربرطانیہ میں پاکستان کیخلاف بے بنیاد مہم شروع کی ہوئی ہے۔کشمیری تارکین وطن اس مہم کاتوڑ کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل کواستعمال میں لائے پاکستان پیپلزپارٹی تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اس سلسلہ میںتارکین وطن کی کوششوں کوسراہاتے ہیں۔اور تارکین وطن پاکستان کے حق میں مہم کوتیز کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو استعمال کرے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام70 سال سے اپنی آزادی اور اس کاالحاق پاکستان کیساتھ کرنے کیلئے اپنی جانوں اور مالوں کی قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیری عوام کی جدوجہد رنگ لائے گی ۔اور وہ آزادی کی منزل حاصل؛کرکے رہیں گے ۔