پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، گزشتہ ہفتہ بھی کاروباری لحاظ سے انتہائی مایوس کن رہا

مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس میں 591پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

اتوار 19 نومبر 2017 15:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ ہفتہ بھی کاروباری لحاظ سے انتہائی مایوس کن رہا جس میں مجموعی طور پر کے ایس ای100انڈیکس میں 591پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں64ارب 57کروڑ 16لاکھ روپے کی کمی واقع ہوئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی محدود رہا۔

(جاری ہے)

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام اور بے یقینی کی کیفیت کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری سے گریز اور حصص کی فروخت کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں ابتدائی تین روز مندی چھائی رہی جب کہ آخری دو دنوں میں ریکوری بھی دیکھنے میں آئی لیکن مندی کے اثرات مکمل طور پرزائل نہ ہوسکے جبکہ کے ایس ای100انڈیکس کا41ہزارنفسیاتی حد بھی بحال نہ ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :