Live Updates

سی پیک پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ، فروی 2018ء میں لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو جا ئے گا، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

آنیوالی نسل کو محفوظ اور روشن پاکستان دیکر جا ئینگے کچھ عنا صرکوپاکستان کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے ، رانا تنویر حسین

اتوار 19 نومبر 2017 15:51

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ خطے میں ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے یہ قومی منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا سی پیک پر 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے فروی 2018ء میں لو ڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو جا ئے گا آئندہ بر س مذید ساڑھے 3ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو گی انڈسٹری کو بلا تعطل بجلی مہیا کی جارہی ہے جس سے ملکی معیشت میں دن بدن بہتری آرہی ہے ہم آنیوالی نسل کو محفوظ اور روشن پاکستان دیکر جا ئینگے کچھ عنا صرکوپاکستان کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی عمران خان بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملکی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے الیکشن مقررہ وقت پر ہو نگے کچھ لوگوں کی خواہش تھی کہ آئینی ترامیم میں مذید تا خیر ہو مگر اس کی بروقت پارلیمنٹ سے بھاری اکثریت سے منظوری سے ان کاخواب چکنا چور ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کو ٹ عبدالمالک نا درا آفس ، دوساکو چوک میٹل روڑکی افتتاحی تقریب اور ونڈالہ دیال شاہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کیا پیر اشرف رسول ایم پی اے ، میڈ یا کو آرڈینٹر ندیم گورایہ ، چیئر مین ایم سی فیروزوالہ چودھری فرہاد بہادر،آرگنائزر مسلم لیگ (ن) فیروزوالہ چودھری محموداختر گورایہ ، امیدوار پی پی 165میا ں عبدالرئوف ، ملک نوید محمود چوہان ، ملک ظہیر احمد سمیت دیگر نے بھی کنونشن سے خطاب کیا قبل ازیں ذرائع ابلا غ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) متحد ہے پارٹی کے اندر کسی قسم کی کوئی دھڑا بندی نہیں اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اسے دھڑے بندی قرار دینا مناسب بات نہیں انہوں نے کہا کہ نو جوان قوم کے معمار ہیں ان کے ہاتھ ملک وقوم کی باگ دوڑ ہے نوجوان لیگی کارکنان کو پہلے بھی پارٹی نے پارٹی ٹکٹ اور عہدے دیئے ہیں آئندہ عام انتخابات میں بھی ان کو آگے لا یا جا ئے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا نواز شریف ہمارے لیڈرہیں اور پوری پارٹی ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتی ہے ہم نے پہلے بھی عدالت کا فیصلہ تسلیم کیا مگر قوم نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں انہوں کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں بھی کا میابی حاصل کرے گی دھرنوں ، احتجاج اور تو ڑ پھوڑ کی سیاست کرنیوالوں کو عوام نے پہلے بھی مسترد کیا تھا اور 2018ء میں بھی بدترین شکست ان کا مقدر ہو گی دریں اثنا وفاقی وزیر نے این اے 132کے مختلف علاقوں کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ، سوئی گیس ، بجلی کی فراہمی کے علاوہ نئی رابطہ سڑکو ں کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات