نواز شریف کا ایبٹ آباد جلسہ گاہ پہنچنے پر والہانہ استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،شیر آیا شیر آیا کے نعرے ،‘جلسہ گاہ میں شرکاء کی کثیر تعداد کے باعث کرسیوں کی تعداد کم پڑ گئی

اتوار 19 نومبر 2017 15:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایبٹ آباد جلسہ گاہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے بلند کئے گئے‘جلسہ گاہ میں شرکاء کی کثیر تعداد کے باعث کرسیوں کی تعداد کم پڑ گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ایبٹ آباد میں جلسہ گاہ آمد پر کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور شیر آیا شیر آیا کے نعرے لگائے گئے۔

جلسہ گاہ میں شرکاء کے لئے پانچ ہزار کرسیوں کا بندوبست کیا گیا تھا جو کہ شرکاء کی کثیر تعداد کے باعث کم پڑگئیں۔ عوام کا جم غفیر جلسہ گاہ کی جانب امڈ آیا جلسہ گاہ کے اطراف بھی عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جلسہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت بھی موجود تھی ج لسہ گاہ کے اطراف میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔