وزیرقانون کےاستعفےکےنوٹی فکیشن کےبعدمذاکرات کرینگے،دھرنارہنماؤں کی شوریٰ کااعلان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 15:22

وزیرقانون کےاستعفےکےنوٹی فکیشن کےبعدمذاکرات کرینگے،دھرنارہنماؤں ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):دھرنارہنماؤں کی شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ وزیرقانون کےاستعفےکےنوٹی فکیشن کےبعدمذاکرات کرینگے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق دھرنے کے منتظمین وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہے، ان کا مؤقف ہے کہ زاہد حامد کے مستعفی ہونے کے بعد ہی آگے بات بڑھائی جا سکتی ہے۔

دھرنارہنماؤں کی شوریٰ نے اعلان کیا ہے کہ وزیرقانون کےاستعفےکےنوٹی فکیشن کےبعدمذاکرات کرینگے۔

(جاری ہے)

دھرنا منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر وزیر قانون زاہد حامد اگر بے گناہ ہیں تو دوبارہ وزیر بن سکتے ہیں، زاہد حامد کے استعفے کے بعد دیگر مطالبات حکومت کے سامنے رکھیں گے جب کہ حکومت اور ان کے درمیان معاملات تحریری طور پر ہوں گے۔یاد رہے کہ دھرنا ختم کرانے کے لیے پیر آف گولڑہ شریف غلام نظام الدین جامی کی ثالثی میں حکومت اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہورہے ہیں جبکہ وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنا دینے والوں سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔