میں ایکشن نہ لے کر توہین عدالت کا مرکب ہو رہا ہوں ،مظاہرین سےدرخواست ہے کہ وہ دھرناختم کردیں، وزیر داخلہ

دھرنے کے دوران اٹیج سے گالیاں دی جاتی رہیں،ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کی کشیدگی ہو،وزیر داخلہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 19 نومبر 2017 15:02

میں ایکشن نہ لے کر توہین عدالت کا مرکب ہو رہا ہوں ،مظاہرین سےدرخواست ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19نومبر 2017ء ):وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم اپیل کرتے ہیں کہ عدالتی حکم کے دھرنا ختم ہونا چاہیے ۔دھرنے کے دوران سٹیج سے گالیاں دی جاتی رہیں مگر ہم نے ضبط کا مظاہرہ کیا اور ہر فورم پر مذاکرات کو جاری رکھا۔وزیر داخلہ احسن اقبال اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کے دھرنے کے حوالےسے پریس کانفرنس سے بات کر رہے تھے اس دوران انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

کوئی بھی حکومت ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرسمجھوتانہیں کرسکتی۔پاکستان کی پارلیمنٹ اور عوام ختم نبوت کے محافظ ہیں۔ختم نبوت کےحوالے سے قانون میں کوئی نرمی نہیں کی گئی مگر دھرنے والے سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹا پرپیگنڈا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لوگوں کو مشتعل کرنا مناسب نہیں ہے۔دھرنےسےجوامیج جارہاہےاسےپاکستان کےدشمن استعمال کررہےہیں۔

دھرنے والے اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں ۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران اسٹیج سے گالیاں دی جاتی رہی ہیں۔دھرنے سے منفی تاثرجارہا ہے۔معاملہ حل کرنے کے لیے ہم نے ہر سطح پر مذاکرات کو جاری رکھا۔اپیل کرتے ہیں کہ عدالتی حک کے بعد دھرنا ختم ہونا چاہیے۔ہم نے ضبط کا سہارا لیا ہے۔ختم نبوت کےمعاملےمیں قانون میں کوئی سقم نہیں۔دھرنے کی وجہ سے شہری پریشانی کا شکارہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ کسی قسم کی کشیدگی ہو۔چاہتے ہیں معاملہ خوش اسلوبی سےحل ہوجائے۔کشیدگی نہیں چاہتے مگر عدالتی احکامات پر عمل کرنا ہے۔دھرنےوالوں کےپاس کوئی ثبوت نہیں۔