میانمار کے بعد سری لنکا میں بھی انتہا پسند بدھوں کے مسلمانوں پر حملے

انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا ، 19 افراد گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 15:01

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) سری لنکا میں انتہا پسند بدھوں نے مسلم اقلیت پر حملہ کرکے متعدد مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 19 افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کے جنوبی صوبے گال میں بدھ مت کے انتہاپسندوں نے اقلیتی مسلمانوں پر حملہ کرکے متعدد گھروں اور املاک کو نذرآتش کردیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ فوج اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔سری لنکا کے وزیرقانون کا کہنا ہے کہ مذہبی پرتشدد واقعات پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور انسداد فسادات اسکواڈ کی اضافی نفری علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے 19 افراد کو بھی نقص امن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔حکام کے مطابق پرتشدد واقعات میں 62 مکانات، دکانوں اور 10 گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا جن میں سے زیادہ تر املاک مسلمانوں کی ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیونافذ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :