آئندہ ہفتے لبنان جائوں گا، سعد حریری

اتوار 19 نومبر 2017 15:01

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) لبنان کے وزیر اعظم سعد الحریری نے پیرس کے صدارتی محل ایلسی میں کہا ہے کہ آئندہ چند دِن میں وہ بیروت لوٹیں گے اور لبنانی صدر مائیکل عون کے ساتھ مذاکرات کے بعد ملک میں جاری بحران کے بارے میں اپنا مئوقف بیان کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر امانوئیل مکخواں سے ملاقات کے بعد حریری نے کہا کہ جہاں تک لبنان کی سیاسی صورت حال کا تعلق ہے وہ آئندہ دِنوں بیروت جا کر یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت اور صدر عون سے ملاقات میں اپنا مئوقف بیان کریں گے۔

حریری نے فرانس کے صدر امانوئیل مکخواں سے بات چیت کی جنھوں نے لبنان کے منفرد سیاسی ماحول میں اپنا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔اِس ماہ کے اوائل میں، حریری نے سعودی ٹیلی ویڑن پر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں لبنانی سیاست میں کھلبلی مچ گئی اور شک و شبہات نے جنم لیا۔