طالبان کے پاس حساس آلات کی موجودگی کی تحقیقات کریں گے،افغانستان
اتوار 19 نومبر 2017 15:01
(جاری ہے)
امریکی مئوقر اخبار 'نیویارک ٹائمز' نے گزشتہ ہفتے خبر دی تھی کہ طالبان عسکریت پسند نے رات میں دیکھنے والے انتہائی جدید چشمے استعمال کرتے ہوئے صوبہ فرح کے دارالحکومت کے قریب ایک چیک پوسٹ پر حملہ کر کے آٹھ افغان پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
یہ چشمے انتہائی کم روشنی میں استعمال کرنے والے کو اپنا ہدف صاف صاف دیکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ آلات امریکی فورسز اور ان کے زیر تربیت افغان اسپیشل فورسز استعمال کرتے رہے ہیں۔جدید آلات کے طالبان کے ہاتھ لگنے کی خبریں ایک عرصے سے ذرائع ابلاغ میں آتی رہی ہیں، لیکن حال ہی میں طالبان کے پاس موجود مبینہ روسی ساختہ جدید آلات سے افغان حکومت کو یہ تحقیق کرنے پر مجبور کر دیا ہے کہ کس طرح عسکریت پسند یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے قابل ہوئے۔کابل میں روس کے سفارتخانے کے حکام نے تردید کی ہے کہ ماسکو نے طالبان کو مالی اور عسکری طور پر کوئی مدد فراہم کی ہے۔اقوام متحدہ کی گزشتہ سال سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بھی یہ بتایا گیا تھا کہ طالبان کو جدید عسکری آلات تک رسائی ہے۔مبصرین کا خیال ہے کہ جدید ہتھیاروں تک طالبان کی رسائی سے جاری لڑائی مزید مہمیز ہوسکتی ہے اور طالبان افغان سکیورٹی فورسز کے مقابلے میں مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔افغان فوج کے سابق جنرل عتیق اللہ امرخیل نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ "یہ چشمے رائفل پر لگا لیے جائیں تو یہ اور بھی خطرناک ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ رائفل استعمال کرنے والے کو رات میں اپنا ہدف اتنا واضح طور پر دکھا سکتے ہیں کہ جس طرح دن کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ انتہائی خطرناک ہیں۔رواں سال اپنے پہلے سرکاری دورہ افغانستان میں امریکہ کے وزیر دفاع جم میٹس نے متنبہ کیا تھا کہ کسی بھی دوسرے ملک سے افغان حکومت کے علاوہ کسی کے لیے افغانستان میں ہتھیاروں کی فراہمی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی۔تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ ہے کہ عسکریت پسندوں کے زیر استعمال ہتھیار اور دیگر عسکری ٹیکنالوجی میدان جنگ میں افغان فوج سے قبضے میں لی گئی ہے۔کابل میں موجود طالبان کے امور کے ماہر واحد مڑدا نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگنے والے ہتھیار نیٹو قافلوں سے طالبان کی طرف سے لوٹا گیا لیکن وزارت دفاع کے ترجمان جنرل وزیری کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے طالبان نے یہ آلات افغانستان کے باہر سے اسلحہ منڈیوں سے خریدے ہوں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.