مصرمیں جیل ہوٹل ، گاہک قیدی اور سزائیں اس کے کھانے

جیل کی کوٹھڑیوں نما کمروں میں کھانا دیا جاتا ہے،مصری ہوٹل کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کا نرالہ طریقہ

اتوار 19 نومبر 2017 15:01

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) مصر میں ایک صاحب نے اپنی ہوٹل کو جیل کی شکل دے کراس میں تیار کیے جانے والے کھانوں کے نام سزاؤں کے ناموں پر رکھے ہیں اور گاہکوں کو جیل کی کوٹھڑیوں نما کمروں میں کھانا دیا جاتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ عجیب وغریب ہوٹل شمالی قاہرہ کے المنصورہ شہر میں واقع ہے۔ ہوٹل کے مالک ولید نعیم نے بتایا کہ ’یہ گاہکوں کو گھیرنے کا ایک طریقہ ہے۔

اس نے یہ طریقہ اٹلی کے ہوٹلوں کی طرز سے سیکھا۔ اس میں گاہکوں کے لیے بنائے گئے کمرے جیل میں قیدیوں کے سیلوں کی طرح ہیں۔

(جاری ہے)

گاہک کا ملازم کھانا دینے کے بعد سیل کو بند کرسکتا ہے اور کھانا کھانے کے بعد گاہک کو اس سے سیل سے آزاد کیا جاتا ہے۔ہوٹل میں پیش کردہ کھانوں کی اشیاء کے نام سزاؤں کے مطابق رکھے گئے ہیں۔ مثلا مشرقی مسالحے دار گوشت سے تیار کردہ سینڈوچ کو ’سزائے موت‘ قرار دیا گیا ہے۔

کم مسالحے دار گوشت کے سینڈوج کو ’عمر قید‘ کا نام دیا گیا۔اس ہوٹل کی ایک دلچسپ اس کی معقول قیمتیں ہیں۔ مصری سینڈوچ 10 مصری پاؤنڈز میں دستیاب ہے۔ بڑے سائز کیسینڈوچ کی قیمت 20 پاؤنڈ ہے۔ ہوٹل میں خصوصی تقریبات، سالگرہ اور شادی بیاہ کے موقع پر بھی گاہکوں کے لیے آرڈر کے مطابق کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :