عرب لیگ ایرانی مداخلت کا پوری جرات کیساتھ جواب دے، یمن

ْ حوثی باغی اور ایرانی ایجنٹ بدترین دہشت گردی کی بدترین شکلیں ہیں،یمنی وزیراعظم کا بیا ن

اتوار 19 نومبر 2017 15:01

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) یمن کے وزیراعظم احمد بن دغر نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں ایران کی بڑھتی مداخلت کے خلاف پوری جرات کے ساتھ آواز بلند کرے اور تہران کے تخریبی کردار کے خلاف موثر حکمت عملی وضع کرے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن کے وزیراعظم احمد بن دغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اپنی مسلح ملیشیاؤں کی مدد سے یمن، شام اور لبنان سمیت دوسرے ملکوں میں اپنا استعماری ایجنڈے مسلط کرنے کی سازش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک میں ایران کے فارسی ایجنڈے کو مسلط کرنے سے روکنے کے لیے عرب لیگ کو موثر اور جرات مندانہ موقف اپنانا ہوگا۔ انہوں نے عرب ممالک میں پائے جانے والے فروعی اختلافات ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ایران فرقہ واریت کو ہوا دے کر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

یمنی وزیر اعظم نے الزام عاید کیا کہ حوثی باغی ایران کے آلہ کار ہیں جو خطے بالخصوص یمن میں فارسی ایرانی نظام کو مسلط کرنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کے لیے جاری فیصلہ کن طوفان آپریشن نے یمن کے حوالے سے ایران کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک نے بروقت اقدام کرکے ایران کیبڑھتے خونی پنجوں کو روک لیا۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اور ایرانی ایجنٹ بدترین دہشت گردی کی بدترین شکلیں ہیں۔ بن دغر نے ایرانی رجیم اور اس کے پروردہ مسلح گروپوں کے خلاف کارروائی کے لیے عالمی برادری سے بھی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :