بدھ کو لبنان آؤں گا،سعد الحریری کا فرانس سے صدر مشعل عون کو فون

بدھ کو وطن واپس پہنچ کر یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کروں گا،ٹیلی فونک گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری نے فرانس کے دارالحکومت پیرس سے لبنان کے صدر مشعل عون کو فون کیا ہے اور انھیں مطلع کیا ہے کہ وہ آیندہ بدھ کو بیروت لوٹ آئیں گے۔

(جاری ہے)

لبنان کی قومی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعد الحریری نے صدر کو بتایا کہ وہ بد ھ کو ملک کے یوم ِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔اس سے پہلے مستعفی وزیراعظم کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور یہ کہا جارہا تھا کہ وہ شاید اس مرتبہ ان میں شریک نہیں ہوں گے۔عام طور پر یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں لبنان کے صدر ، وزیراعظم اور پارلیمان کے اسپیکر شرکت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :