سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے ایک اور کیمپس مختص

خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے یہ مملکت بھر میں اپنی نوعیت کا چوتھا اقدام ہے

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی نے خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے کیمپس میں ایک جگہ مخصوص کردی۔ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کیلئے یہ مملکت بھر میں اپنی نوعیت کا چوتھا اقدام ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونیورسٹی کی انتظامیہ نے توجہ دلائی ہے کہ ٹریفک قوانین او ریونیورسٹی کی ترقیاتی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ سکھانے والی جگہ کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ تدریسی عملے ، طالبات اور ملازمائیں ڈرائیونگ سیکھیں گی۔ اس سے قبل امیرہ نورہ یونیورسٹی، کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی اور امام یونیورسٹی دمام بھی اپنے یہاں خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والی جگہیں مخصوص کرچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :