اتراکھنڈ میں ہندوئوں کا مذہبی مقام مسلمانوں کا ،حوالے کیاجائے،مولانا لطیف

ہندئوں کامذہبی مقام بدری ناتھ دھام واپس لے کر مسلمانوں کے حوالے کیا جائے،بھارتی وزیراعظم مودی کو خط

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

سہارنپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سہارنپور کے دارالعلوم نِشوہ کے مولانا عبدالطیف قاسمی نے کہاہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہندوؤں کا مذہبی مقام بدری ناتھ دھام مسلمانوں کاپہلے مقدس مقام تھا جسے بعد میں تبدیل کردیاگیا،بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بدری ناتھ دھام سیکڑوں برس پہلے مسلمانوں کا مقدس مقام تھا۔

(جاری ہے)

اس کا اصل نام بدرالدین شاہ یا بدری شاہ تھا۔ مولانا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مطالبہ کیا کہ اس مذہبی مقام کو ہندوؤں سے واپس لے کر مسلمانوں کے حوالے کیا جائے۔ مولانا نے دعویٰ کیا کہ یہ مذہبی مقام ہندوؤں کا نہیں ہو سکتا کیونکہ بدری نام میں بعد میں ناتھ لگایا گیا جس سے بدری شاہ کا مقام بدری ناتھ دھام نہیں ہوسکتا۔