دنیا میں تانبے کے سب سے زیادہ ذخائر کا مالک سوڈان بن گیا

اوتیب کان میں 50لاکھ ٹن تانبا،140ٹن سونا،سات لاکھ ٹن زنک اورتین ہزارٹن چاند ی ہے،حکام

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

خرطوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سوڈان کی سرکاری کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ تانبے کے محفوظ ذخائر سوڈان کے پاس ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق اریاب للتعدین کمپنی کے ڈائریکٹر نصر الدین الحسین نے کہا کہ مشرقی سوڈان میں ’’اوتیب‘‘ کان میں 50لاکھ ٹن کے لگ بھگ تانبا محفوظ ہے۔ یہ دنیا میں تانبے کا سب سے زیادہ بڑا محفوظ ذخیرہ ہے۔

(جاری ہے)

یہاں 140ٹن سونا ،7لاکھ ٹن زنک اور 3ہزار ٹن چاندی بھی ہے۔معدنیات کے محفوظ ذخائر کی قیمت کا تخمینہ 17ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔ انکی کمپنی بین الاقوامی بینکوں اور ریاستی فنڈز کے ساتھ گفت وشنید کرکے اوتیب کان سے تانبا نکالنے کا پروگرام بنا رہی ہے۔ آئندہ برس کے اوائل تک مذاکرات کے نتائج برآمد ہوجائیں گے اور ایک سے دو سال کے اندر پیداوار شروع ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :