شام میںایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کا مشیر خیر اللہ صمدی لڑائی میں ہلاک

صمدی لڑائی کے دوران مارٹر گولے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور بعد ازاں دم توڑ گیا،ایرانی میڈیا

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ایرانی پاسداران انقلاب کی قٴْدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا مشیر خیر اللہ صمدی شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں البوکمال شہر میں مارا گیا،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی قٴْدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا مشیر خیر اللہ صمدی شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں البوکمال شہر میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

صمدی لڑائی کے دوران مارٹر گولے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہو گیا تھا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔ایرانی میڈیا نے بتایا کہ صمدی شمالی ایران کے صوبے زنجان میں انصار مہدی بریگیڈ کے ریٹائرڈ اہل کاروں میں سے تھا۔البوکمال میں شامی حکومت اور اس کے حلیف ملیشیاؤں کی داعش تنظیم کے ساتھ گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔یاد رہے کہ صمدی 1980-1988 کے دوران عراق ایران جنگ میں بھی شریک رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :