بھارت میں میں جان لیوا سیلفی کے خلاف بیداری مہم کا آغاز

ْاس سلسلے میں 11 اضلاع میں سیاحت کے مقامات پر نئے سائن بورڈ لگا رہے ہیں،وزیرسیاحت کی گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں حکام ایک مہم پر کام کر رہے ہیں جس میں لوگوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ سیلفی جان لیوا ہو سکتی ہے،بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ اقدام سیلفی کے سلسلے میں حالیہ دنوں چار طلبہ کی موت کے بعد کیے جا رہے ہیں۔جان لیوا سیلفیوں کے متعددواقعات نے کرناٹک میں صدمے کی لہر دوڑا دی اور ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا کہ نوجوانوں کو سیلفی اور اس کے حالات کے بارے میں آگاہ کریں کہ کہیں ان کی 'سیلفی کِلفی' یعنی جان لیوا تو نہیں ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

کرناٹک کی وزیر سیاحت پرینکا کھرگے نے بتایاکہ ہم 11 اضلاع میں سیاحت کے مقامات پر نئے سائن بورڈ لگا رہے ہیں۔ جن پر یہ پیغام ہو گا کہ سیلفی موت کا سبب بھی ہو سکتی ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم چند ہفتوں میں فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام جیسے سوشل پلیٹ فارمز پر سوشل میڈیا مہم بھی شروع کر رہے ہیں اور لوگوں کو کِلفیز کے خطرات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔کیونکہ لوگ سیلفی لیتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ گئے، اونچائی سے گرے، دریا، جھیل اور تالاب میں ڈوبے یا پھر سمندر کنارے اور بند پر پانی کے ساتھ بہہ گئے۔

متعلقہ عنوان :