کاہنہ ،ْ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وارڈ نمبر 6 کی نئی بلڈنگ کو تعمیر ہوئے دو سال گزر گئے ،ْ کلاسیں شروع نہ ہوسکیں

لوگوں نے سکول کے سامنے گدھے باندھنا شروع کر دیئے ،ْ مقامی لوگوں نے وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

کاہنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) یونین کونسل کاہنہ نو یو سی میں موجود گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول وارڈ نمبر 6 کی نئی بلڈنگ کو تعمیر ہوئے دو سال سے زیادہ گزر چکے ہیں تاہم یہاں کلاسیں شروع نہیں کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع سے بھرپور فائدہ اٴْٹھاتے لوگوں نے سکول کے گیٹ کے سامنے گدھے باندھنا شروع کر دیئے ۔اہل علاقہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :