شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے‘ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ حکوم مدت نہیں عدت پوری کررہی ہے ،ْوزیراعظم اپنا منشی بھی فارغ نہیں کرپارہے۔ منتوں ترلوں سے حکومتیں نہیں چلتیں۔انہوںنے کہا کہ ملک کا وزیراعظم اور وزیر خزانہ کون ہے صحیح جواب پر کروڑ روپے نعام دیں گے شریف خاندان کے پاس ہر سوال کا جواب سازش ہے یہ صرف اس سازش کا نہیں بتا رہے کہ تین ہزار کروڑ روپے ان کے اکائونٹس میں کیسے آیا۔