بھارت ،ْ10سالہ بچی کے ساتھ تین ماہ تک مبینہ اجتماعی زیادتی

اتوار 19 نومبر 2017 14:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) بھارت میں تین مردوں نے ایک خاتون کی مدد سے تین ماہ تک ایک 10 سالہ بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزمان میں ایک 65 سالہ چوکیدار بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق وسطی بھارت کے شہر بھوپال میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ قریب ایک سہ ماہی تک ان جنسی جرائم کا ارتکاب ایک ایسے رہائشی علاقے میں کیا جاتا رہا، جہاں ملزمان بھی اس لڑکی کے گھر کے قریب ہی رہتے تھے۔

پولیس کے مطابق اس بچی کو جنسی حملوں کا نشانہ ایک ایسے گھر میں بنایا جاتا رہا جس کی خاتون مالکہ بھی اس جرم کی ایک شریک ملزمہ ہے ،ْ اس بچی کی والدہ مقامی طور پر ایک گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی ہے۔بھوپال کے ایک پولیس اہلکار شیوناتھ یادوونشی نے بتایا کہ بچی نے جمعرات 16نومبر کو اپنی والدہ سے شکایت کی تھی کہ اسے جنسی حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کے بعد اس کی والدہ نے پولیس کو اطلاع دی۔

متعلقہ عنوان :