امریکی ماہرین نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک انسان کے جسم میں ہی اس کے ڈی این اے کی ایڈیٹنگ کرلی

ایڈیٹنگ کے کامیاب یا ناکام ہونے کے نتائج سامنے آنے میں ابھی وقت لگے گا

اتوار 19 نومبر 2017 14:31

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) امریکی ماہرین نے دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک انسان کے جسم میں ہی اس کے ڈی این اے کی ایڈیٹنگ کرلی تاہم اس ایڈیٹنگ کے کامیاب یا ناکام ہونے کے نتائج سامنے آنے میں ابھی وقت لگے گا ،ْامریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ کے یو سی ایس ایف بینوئف چلڈرن ہسپتال کے ماہرین نے 44 سالہ برین میڈوکس کے جسم میں ہی ان کے ڈی این اے کی ایڈیٹنگ کی۔

(جاری ہے)

برین میڈوکس کا تعلق ریاست ایریزونا سے ہے اور وہ ہنٹر سینڈروم نامی موروثی بیماری میں مبتلا ہیں۔امریکی میڈیا نے بتایا کہ کیلیفورنیا کے ڈاکٹرز نے جین تھراپی ٹیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار ایک زندہ انسان کے جسم میں ہی اس کے ڈی این اے کی کوڈنگ کی ایڈیٹنگ کی۔ماہرین نے برین میڈوکس کی رضامندی سے ہی ان کے جسم میں ڈی این اے ایڈیٹنگ کی۔

متعلقہ عنوان :