پدماوتی کی ریلیز پر بھارت میں ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اتوار 19 نومبر 2017 14:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) بالی ووڈ فلم ’پدماوتی‘ کی ریلیز کے خلاف بھارت کے کئی شہروں میں احتجاج شدت اختیار کر گیا ،ْ یکم دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں مشتعل افراد نے دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے پتلوں پر جوتے برسائے۔تنظیم کرنی سینا نے فلم کی ریلیز پر یکم دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔اس سے قبل راجپوتوں کے ایک رہنما نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسی5کروڑ روپے انعام دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :