بلوچستان ،ْقتل ہونے والے افراد کے 16 سالہ ساتھی کا اہل خانہ سے رابطہ

کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں کو انسانی اسمگلروں کی جانب سے بہکایا گیا ،ْ زاندہ بچ جانے والے حیدر علی کے والد اسلم کی بات چیت فی فرد ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے انسانی اسمگلروں کو ادا کیے تھے

اتوار 19 نومبر 2017 14:31

سیالکوٹ/ گجرات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) بلوچستان کی تحصیل بلیدا میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں 15 افراد کے قتل کے بعد ان کے لاپتہ 16 سالہ ساتھی حیدر علی کی فون کال نے ان کے خاندان کو نئی زندگی دیدی۔سیالکوٹ کی سمبڑیال تحصیل کے جیتھکی گاؤں سے تعلق رکھنے والے حیدر علی ،ْان 15 افراد کے قتل کے بعد زندہ بچ جانے والے واحد فرد تھے جو غیر قانونی طریقے سے ایران جارہے تھے۔

غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا حیدر علی اس امید کے ساتھ باہر جانا چاہتا تھا کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا مستقبل بہتر بنا سکے گااس مقصد کی خاطر انہوں نے رواں ماہ اپنے دو دوستوں 17 سالہ ابو بکر اور 16 سالہ ماجد کے ہمراہ انسانی اسمگلروں کے ساتھ بد قسمت سفر کا آغاز کیا۔انہوں نے اس مقصد کیلئے فی فرد ڈیڑھ سے 2 لاکھ روپے انسانی اسمگلروں کو ادا کیے تھے۔

(جاری ہے)

حیدر علی کے والد محمد اسلم جو پیشہ سے مزدور ہیں نے بتایا کہ ان کا بیٹا اور اس کے دو دوستوں کو انسانی اسمگلروں کی جانب سے بہکایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں کی جانب سے بیرون ملک میں عیش و آرام کی زندگی کا وعدہ کیا گیا ،ْ ایجنٹس نے کہا کہ حیدر علی کو ایران کے راستے ترکی اور پھر گریس بھیجیں گے لیکن انہوں نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے تربت میں ابو بکر اور ماجد کے ظالمانہ قتل کا سنا تو ان کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی تھی گزشتہ روز علی نے اپنے خاندان کو فون کرکے بتایا کہ وہ زندہ ہے۔حیدر علی نے فون پر بتایا کہ وہ کسی وجہ سے اس گاڑی میں رہ گئے تھے جس میں تمام لوگ جارہے تھے، انہوں نے اپنے خاندان کو بتایا کہ وہ جلد ہی گھر واپس آجائیں گے۔محمد اسلم کا کہنا تھا کہ اپنے اور اپنے اہل خانہ کے بہتر مستقبل کے لیے تین دوست ایک ساتھ بیرون ملک جانے کیلئے نکلے تھے، جن میں سے ابو بکر اور ماجد کی لاشیں یہاں پہنچادی گئی جنہیں مقامی قبرستان میں سپر دخاک کیا گیا، انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ حیدر علی زندہ اور محفوظ ہے، انہوں نے کہا کہ تمام اہل خانہ علی کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :