امریکی اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کا جلد دورہ پاکستان متوقع

امریکا نے افغانستان میں موجود اپنی افواج کو مزید مضبوط کرنے اور ان کی نفری کو بڑھانے کیلئے 3 ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں ،ْ جنرل کینتھ میک اینزی

اتوار 19 نومبر 2017 14:31

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس اور امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائیوں میں مدد طلب کرنے پر بات چیت کریں گے۔امریکی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ جنرل جوزف ڈنفرڈ کا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ سیکریٹری دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان دوروں کی حتمی تاریخ واضح نہیں کی۔

پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میک اینزی ایک نیوز نے بتایا کہ امریکا نے افغانستان میں موجود اپنی افواج کو مزید مضبوط کرنے اور ان کی نفری کو بڑھانے کیلئے 3 ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں جو افغان فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مزید فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد اب 14 ہزار ہوگئی ہے ،ْنیٹو اتحاد کی جانب سے مزید 2 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی امید کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی نفری بڑھانے کا مقصد طالبان کو میدانِ جنگ میں شکست دے کر افغان حکومت سے بات چیت کرنے پر مجبور کرنا ہے تاہم خیال کیا جارہا ہے کہ اسی مقصد کو حاصل کرنے اور پاکستان سے مدد طلب کرنے کے لیے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنر جوزف ڈنفرڈ اسلام آباد کا دورہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :