کالاشاہ کاکو میں حادثہ ،ْ2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

اتوار 19 نومبر 2017 14:30

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) شیخوپورہ کے علاقے کالاشاہ کاکو میں کار، رکشا اور وین سڑک پرکھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئے ،ْحادثے میں خواتین و بچے سمیت 4افرادجاں بحق اور5 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کالاشاہ کاکو کے قریب جی ٹی روڈپرایک کنٹینر سڑک پر خراب ہوگیا،پیچھے سے آنے والی ایک کار ،ْ رکشا اور وین اس سے ٹکراگئے۔حادثے میں 2 خواتین، ایک نوجوان اور ایک بچہ موقع پرہی جاں بحق اور5 افراد زخمی ہو گئے ،ْ زخمیوں کومریدکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کنٹینر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کئی گرفتاری کیلئے پولیس نیاس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :