Live Updates

پارٹی صرف عمران خان کی نہیں ،ْ ہم سب کی ہے ،ْ داوڑ کنڈی

عمران خان نے شوکاز نوٹس سے پہلے ہی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا ،ْ یہ ان کا اندھا قانون ہے ،ْ انٹرویو

اتوار 19 نومبر 2017 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف سے خارج کردیئے جانے والے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنڈی نے کہا ہے کہ پارٹی صرف عمران خان کی نہیں بلکہ ہم سب کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی داوڑ کنڈی نے کہاکہ عمران خان نہ تو ملک کے قانون کو مانتے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں ،ْ مجھے سچ بولنے کی سزا دی گئی اور عمران خان نے شوکاز نوٹس سے پہلے ہی پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا، یہ ان کا اندھا قانون ہے۔

داوڑ کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی نہیں ہم سب کی جماعت ہے اور اس کے آئین کے مطابق مجھے پہلے شو کاز نوٹس جاری ہونا چاہئے اس کے بعد مجھے خارج کرنے کا اعلان کیاجاتا لیکن مجھے ابھی تک کوئی شوکاز نوٹس نہیں ملا، عمران خان کی بنیاد کمزور ہے وہ مجھے شوکاز نوٹس بھی جاری نہیں کرسکتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :