زمین کی اصلاح کرنے کا منصوبہ شروع ،زمین کا تجزیہ کرکے اسکی کارکردگی بڑھائی جائے گی
زمین کے تجزئیے کے بغیر فصل کی کاشت سے کسان کو زیادہ مالی فائدہ نہیں دے سکتی، کاشتکار ہر کھیت میں سے تقریباً 5 سے 25 مختلف نمونے حاصل کریں ‘ ترجمان
اتوار 19 نومبر 2017 14:10
(جاری ہے)
اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے زمینداروں کی سہولت کیلئے ضلعی سطحوں پر تجزیہ گاہیں قائم کی ہیں جس کا انتظام محکمہ نظامت زرخیزی زمین کے ذمہ ہے۔ یہ لیبارٹریاں یا تجزیہ گاہیں مکمل طور پر کیمیائی تجزیہ اراضی کیلئے مخصوص ہیں۔
ترجمان کے مطابق ایک ایکڑ رقبہ کا تجزیہ کرانا مقصود ہو تو اس کھیت کی 1 کلوگرام مٹی کا نمونہ 10 لاکھ کلوگرام مٹی کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگر مٹی کا نمونہ لینے کا طریقہ صحیح نہ ہو تو لیبارٹری میں کیے گئے تجزیہ سے حاصل شدہ نتائج اور ان کی تشریح مکمل طور پر نہیں ہو پاتی۔لہٰذا کاشتکار بہتر تجزیہ اراضی کیلئے کھیت سے مختلف جگہوں سے نمونے حاصل کریںاور پھر ان نمونوں کی مٹی کو یکجا کر کے ایک مرکب نمونہ حاصل کر لیں۔ مرکب نمونہ کے تجزیہ سے اس کھیت کی اوسط زرخیزی معلوم کی جا سکتی ہے۔ کپاس کے کھیتوں میں ایک مرکب نمونہ 0 تا 30 سینٹی میٹر تک لیں۔ ہر کھیت میں سے تقریباً 5 سے 25 مختلف نمونے حاصل کریں اور پھر ان کا مرکب نمونہ لیں۔ نمونہ لینے سے بیشتر کھیت کا تعین، نمونہ لینے کی جگہ اور دیگر ضروری اطلاعات نقشہ کی صورت میں تیار کریں۔ اس نقشہ میں سطحی، نشیب و فراز، کلر اور ڈھلوان دار جگہوں کو نمایاں طور پر دکھائیں۔ مٹی کے نمونے ایسی جگہوں سے لیں جو سڑکوں، درختوں، کھادوں کے ڈھیر اور مکانات سے دور ہوں۔ شورزدہ علاقے کے نمونے علیحدہ لیں۔ ان سفارشات پر عمل کر کے زمیندار اپنی زمین کی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی پیداوار میں بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.