پی ٹی آئی’’ مٹی پائو‘‘ فارمو لا نہیں چلنے دے گی ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

اتوار 19 نومبر 2017 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)تحریک انصاف پنجا ب کے سر براہ میڈیا سیل ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ناکام اور فرینڈلی کر دارکے حامل سیا ستدان عمران خان پر تنقید کر نے کی بجائے سا ڑھے چارسا لہ کار کر د گی دکھا ئیں کہ انہو ں نے اپنی تجوریا ں بھر نے کے علاوہ عوامی مسا ئل حل کر نے کیلئے کیا کر داراداکیا ،عمران خان کی للکار نے کر پشن کے ایوانو ں میں زلزلہ بر پا کر دیا ہے سارا کر پٹ ما فیا ذہنی مر یض بن چکاہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے چیئرمین سیکرٹر یٹ میں سر گو دھا سے آئے پارٹی و فد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ و فاقی دارلحکومت کے فیض آباد چوک میں حکومتی ر ٹ نظر نہیں آ رہی حکومت مکمل طور پر بے بسی کا اظہارکررہی ہے حکومت کی ہر پا لیسی عوام اور ملک کیخلا ف ہے ،وزیراعظم ہا ئو س ساز شو ں کا گڑھ بن چکا ،حکومتی مشینری صرف اور صر ف شریف فیملی کی کر پشن کیخلا ف پر پر دہ ڈالنے کیلئے سر تو ڑ کو شش کررہی ہے لیکن اب پی ٹی آئی ’’ مٹی پا ئو ‘‘ کا فارمو لا کامیا ب نہیں ہونے دے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ بین القومی سطح پر پاکستان کیخلا ف ساز شیں ہو رہی ہیں حکومت داخلی اور خار جی محاذ پر ناکام ہو چکی ہے نااہل خاندان کی ساری تو جہ سڑکیں بنانے پر ہے کیو نکہ اس میں انہیں کمیشن ملتا ہے پاکستان کی عوام آ ج بھی بنیادی سہو لیا ت سے محرو م ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ نا کام سیا ستدان عمران خان پر تنقید کر آ ئندہ انتخا با ت میں کسی صور ت کامیا ب نہیں ہو سکتے عوام ان رو یتی سیا ستدانو ں سے تنگ آ چکے ہیں مستقبل تحریک انصا ف اور عوام کا ہے ۔